مقبوضہ جموں وکشمیر‘ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں مزید دو کشمیری نوجوان شہید

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ جموں وکشمیر‘ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں مزید دو کشمیری نوجوان شہید
مقبوضہ جموں وکشمیر‘ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں مزید دو کشمیری نوجوان شہید

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران پیر کے روز سرینگر میں دوکشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے دو نوجوانوں کو شہر کے علاقے رام باغ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔

دوسری جانب پیر کے دن ضلع کپواڑہ کے گاؤں ویل گام میں شاسترا سیما بل سے تعلق والے ایک بھارتی فوجی نے اپنی سروس رائفل سے گولی مار کرخودکشی کرلی۔واضح رہے کہ بھارتی فوجیوں کی جانب سے خودکشی کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔

جنوری 2007سے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 477ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روزبھی مقبوضہ علاقے میں تعینات ایک بھارتی فوجی نے خودکشی کر لی تھی۔

مزید پڑھیں: نیو یارک کا مشہور ہوٹل آسیب زدہ نکلا، کمرہ نمبر 1408 میں بھوتوں کے بسیرے کا انکشاف

Related Posts