کراچی:سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرنے کا گر جاننے والی ٹک ٹاکرحریم شاہ نے ان کی فحش ویڈیوز وائرل کرنے کے الزام میں صندل خٹک اور عائشہ ناز کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم میں مقدمہ درج کرادیا۔
اس حوالے سے ایم ایم نیوز ڈیجیٹل نے جب اُن سے رابطہ کیا تو حریم شاہ کا کہنا تھا کہ صندل خٹک اور عائشہ ناز نے میرے موبائل سے پرسنل ویڈیوز چوری کرکے وائرل کیں، جس کا مقدمہ ایف آئی اے سائبر کرائم میں درج کرادیا ہے۔
حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں نے انکوائری کے دوران صندل اور عائشہ کیخلاف تمام تر ثبوت ایف آئی اے کو فراہم کردیے ہیں،صندل خٹک نے میری شہرت کو نقصان پہنچایا ہے،مقدمہ انکوائری نمبر RE-253/2023 ہے۔
واضح رہے کہ حریم شاہ کا اس سے قبل کہنا تھا کہ صندل خٹک اور عائشہ ناز نے میرے موبائل کا پرسنل ڈیٹا بہت پہلے چوری کرلیا تھا کیونکہ یہ دونوں میرے ساتھ میرے گھر پر رہتی تھی یہ میری دوستیں تھیں۔
مزید پڑھیں:حریم شاہ کی نازیبا ویڈیو وائرل، ٹک ٹاکر کا موقف بھی سامنے آگیا
انہوں نے کہا کہ تھا کہ یہ کوئی باہر کی ویڈیوز نہیں بلکہ میری ذاتی ہیں جومیرے موبائل سے چوری کی گئی ہے اور لیک کی گئی ہے۔حریم شاہ کے مطابق عائشہ اور صندل خٹک ہی اس اقدام میں ملوث ہیں اس حرکت میں کوئی تیسرا کردار نہیں ہے۔