اب عمران خان کا جھوٹ نہیں چلے گا،صرف اور صرف تیر چلے گا۔ بلاول بھٹوزرداری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں، اب ان کا جھوٹ نہیں چلے گا صرف اور صرف تیر چلے گا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو کے دوران چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم بڑے عرصے سے تحریک عدم اعتماد سے متعلق کام کررہے ہیں اور عدم اعتماد سے عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹائیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کے لیے جمہوری طریقہ اپنائے گی اور جمہوری طریقہ عدم اعتماد کی تحریک ہی ہے ۔

انہوں نےکہا کہ عمران خان کو رخصت کرنے کے بعد آنے والا سیٹ اپ مختصر مدت کا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں بااثر چوہدری کا غریب محنت کش کے بچوں پر اپنے بچوں کی مدد سے تشدد، ویڈیو وائرل

خیال رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے رحیم یار خان میں عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین سال گزر چکے ہیں کیا تبدیلی پسند آئی، کون کہتا تھا پیٹرول مہنگا ہوا تو وزیراعظم چور ہے؟ عمران چور وزیر اعظم ہے، عمران نااہل وزیر اعطم ہے اور عمران ناجائز وزیر اعظم ہے۔

Related Posts