عامر لیاقت حسین کی تیسری شادی کے بعد ان کی بیٹی دعا کو سوشل میڈیا صارفین نے سوالات سے پریشان کردیا، دعا نے سوشل میڈیا صارفین کو اپنی ذاتی زندگی پر بات کرنے سے روک دیا۔
عامرلیاقت کی طوبیٰ انور سے علیحدگی کے فوری بعد لودھراں کی 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ کے ساتھ تیسری شادی کے بعد ان کی بیٹی دعا کو سوشل میڈیا پر شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
سوشل میڈیا پر لوگوں کے سوالوں سے پریشان دعا نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ لوگ ان کے خاندان کے بارے میں سوالات پوچھنا بند کریں۔
عامر لیاقت کی بیٹی کامزید کہنا تھا کہ ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ان کے آرٹ ورک کے لیے ہے۔ اس لیے اگر لوگوں کو ان کا کام پسند نہیں ہے تو وہ ان کی پیروی چھوڑدیں لیکن ان سے ذاتی سوالات نہ کیے جائیں۔
مزید پڑھیں:عامر لیاقت کی دانیہ شاہ سے تیسری شادی، سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار