اسلام آباد: پارلیمانی سیکرٹری میلکہ بخاری نے اعلان کیا ہے کہ نور مقدم قتل اور عثمان مرزا کیس کی پیروی ریاست خود کریں گی۔
پارلیمانی سیکرٹری ملیکہ بخاری نے اپنے بیان میں عثمان مرزا کیس میں عدالت میں خود پیش ہونے کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نے وزارت قانون کو خصوصی ہداہات جاری کر دی ہیں۔
پارلیمانی سیکرٹری نے کہاکہ خواتین اور بچوں کیخلاف تشدد اور جنسی تشدد کے ہر کیس کی پیروی کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ عثمان مرزا کیس کے دونوں مدعی اپنے پرانے بیان سے منحرف ہو چکے ہیں،ویڈیو اور فورینزک شواہد عدالت میں پیش کئے گئے۔
ملیکہ بخاری نے کہاکہ ہر ایسا ثبوت سامنے لایا جائے گا جس سے ملزم کو سزا مل سکے،کوشش کروں گی کہ عدالت کے سامنے موقف اور شواہد پیش کر سکوں۔
ملیکہ بخاری نے کہا کہ خصوصا خواتین اپنے مقدمات عدالت تک ضرور لائیں، ریاست ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ ملیکہ بخاری نے موقف اختیار کیاکہ خواتین کیخلاف تشدد جیسے معاملات کے کیسز کا ڈیٹا طلب کر لیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں: نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی