موبائل فونز بنانے والی اہم کمپنی نوکیا نے اپنے پہلے ٹچ اسکرین ٹیبلٹ میں حیرت انگیز فیچرز شامل کردئیے ہیں جس کا مقصد تیزی سے بدلتی ہوئی موبائل مارکیٹ میں اپنی پہچان برقرار رکھنا ہے۔
دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یو ٹیوب پر نوکیا نے 2 روز قبل اپنے پہلے ٹیبلٹ ٹی 20 کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس کے فیچرز سے پردہ ہٹایا جسے سوشل میڈیا صارفین نے بے حد پسند کیا۔
اب تک 50 ہزار سے زائد یو ٹیوب صارفین نوکیا کے پہلے ٹیبلٹ کی ویڈیو دیکھ چکے ہیں جن میں سے 1 ہزار 800 نے ٹی 20 ٹیبلٹ کو پسندیدگی کی سند عطا کردی۔ نوکیا نے ٹیبلٹ میں جدید طرز کے فیچرز شامل کیے ہیں جسے سوشل میڈیا صارفین نے سراہا۔
نوکیا نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے سب سے طاقتور فیچر کے طور پر اپنے پہلے ٹیبلٹ میں 8 ہزار 200 ایم اے ایچ کی بیٹری متعارف کرائی ہے۔فون کا وزن 465 گرام، ڈسپلے 10 اعشاریہ 4 انچ اور پکسل سائز 1200 بائی 2000 رکھا گیا ہے۔
ٹیبلٹ فون کے 2 ویرئینٹس متعارف کرائے گئے ہیں جس میں 32 جی بی اسٹوریج کے ساتھ 3جی بی اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ 4جی بی تک ریم مہیا کی جائے گی۔ فرنٹ کیمرا 5 جبکہ بیک کیمرا 8 میگا پکسل کا رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیس بک اور انسٹاگرام کی بندش، ٹیلی گرام پر7کروڑ صارفین کا اضافہ