سانحہ اے پی ایس کو یاد کرکے کوئی اپنے آنسو نہیں روک سکتا۔صدرِ مملکت

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
سانحہ اے پی ایس کو یاد کرکے کوئی اپنے آنسو نہیں روک سکتا۔صدرِ مملکت
سانحہ اے پی ایس کو یاد کرکے کوئی اپنے آنسو نہیں روک سکتا۔صدرِ مملکت

صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس کو یاد کرکے کوئی شخص اپنے آنسو نہیں روک سکتا۔ 5 سال قبل ننھے فرشتوں کے قتل کو کبھی نہیں بھولیں گے۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آرمی پبلک اسکول میں بچوں اور اساتذہ کا قتل عام ہوا جسے قوم فراموش نہیں کرسکتی۔

یہ بھی پڑھیں: تمام شہداء اور لواحقین کو سلیوٹ پیش کرتا ہوں۔آرمی چیف

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ قوم آج اے پی ایس کے 5 سال مکمل ہونے پر اپنے اِس عہد کا اعادہ کرتی ہے کہ ہم ملک سے  دہشت گردی کو ختم کردیں گے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہم ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینک دیں گے۔ ننھے فرشتوں کے قتل کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ میں سانحہ اے پی ایس کے تمام شہداء اور لواحقین کو سلیوٹ پیش کرتا ہوں۔ آرمی پبلک اسکول سانحہ کبھی نہیں بھولیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آر پیغام کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ ذمہ دار دہشت گردوں میں سے 5 کو فوجی عدالتوں نے پھانسی پر لٹکا دیا۔ شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ سانحہ اے پی ایس (آرمی پبلک اسکول) کے 5 سال مکمل ہونے پر ملکی سماجی و سیاسی شخصیات شہداء کو خراجِ تحسین پیش کر رہی ہیں۔ واقعے پر افسوس کے اظہار کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف عزمِ مصمم بھی سامنے آرہا ہے۔ 

مزید پڑھیں: اے پی ایس: پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف عزمِ مصمم کا اظہار