لاہور سمیت پنجاب بھر میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں پر پابندیاں سخت کردی گئیں، سرٹیفکیٹ نہ دکھانے والے افراد کی شاپنگ مال آمد پر گرفتاری کا حکم دے دیا گیا۔ پٹرول بھی نہیں دیاجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق آج سے بغیر ویکسین لگوائے شاپنگ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔ ریسٹورنٹس میں کھانا اور سفر کرنا بھی ویکسینیشن سے مشروط کردیا گیا۔
پنجاب بھر میں کورونا کے خلاف قوتِ مدافعت فراہم کرنے والی ویکسین نہ لگوانے والوں کو آج سے پٹرول فروخت نہیں کیا جائے گا۔ ٹرانسپورٹ میں بھی جگہ نہیں مل سکے گی۔
ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کے ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے پر پابندی عائد کردی گئی۔ ہوٹل میں بکنگ بھی نہیں کی جاسکے گی۔ آج سے 17سال کے نوجوانوں کو بھی ویکسین لگائی جائے گی۔
آج سے بیرونِ ملک جانے والے 12 سال اور زائد العمر افراد کو کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگے گی جس کیلئے دستاویزی ثبوت ضروری قرار دے دیا گیا۔ ایک شاٹ کی قیمت 1 ہزار270 روپے ہوگی۔
سرکاری و نجی اداروں کے ملازمین کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی۔ ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو تنخواہیں بھی نہیں دی جائیں گی۔ حکومت نے ہر فرد کو ویکسینیشن کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک دن میں 14 لاکھ 5 ہزار 352 لوگوں کو ویکسین لگانے کا نیا ریکارڈ