فلم ‘نو ٹائم ٹو ڈائی’ کا آج لندن میں ورلڈ پریمیئر ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فلم 'نو ٹائم ٹو ڈائی' کا آج لندن میں ورلڈ پریمیئر ہوگا
فلم 'نو ٹائم ٹو ڈائی' کا آج لندن میں ورلڈ پریمیئر ہوگا

لندن: برطانوی اداکار ڈینیئل کریگ کی جیمز بانڈ سیریز کی پانچویں اور آخری فلم ہے جو پیش کی جارہی ہے۔ فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ کو بڑی اسکرینوں پر نمائش کے لیے پیش کردیا گیا ہے ۔ فلم کی نمائش کورونا کی عالمی وبائی مرض کے وجہ سے متعدد مرتبہ ملتوی کی جاچکی تھی۔

یہ فلم لندن کے تاریخی رائل البرٹ ہال میں دکھائی جائے گی ، جس میں شاہی جوڑے پرنس چارلس اور کیملا اور پرنس ولیم اور کیٹ شرکت کریں گے۔ یہ جمعرات کو برطانیہ میں اور امریکہ میں 8 اکتوبر کو عوام کے لیے ریلیز کی جائے گی۔

یہ فلم وبائی امراض کے دوران تقسیم کاروں کی طرف سے رکھی گئی بڑی پروڈکشنز کے بیک لاگ کا حصہ ہے۔ وبائی مرض کے دوران سینما انڈسٹری بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ فلم کو صرف بڑی اسکرین پر ریلیز کیا گیا ہے۔ ڈینیئل کریگ نے ایک انٹرویو کے دوران اس بات پر خوشی کا اظہار کہ فلم لائیو اسٹریمنگ پر پیش نہیں کی جارہی ہے۔

انٹرنیشنل سینما آپریٹر وی یو اے نے فلم کی ریلیز کو سال کا سب سے بڑا ایونٹ قرار دیا ہے۔

فلم پر پروڈکشن پر 250 ملین ڈالرز لاگت آئی ہے۔ جیمز بونڈ فلم کے ہیرو ڈینیئل کریگ نے کہا ہے کہ یہ فلم ان کی آخری فلم ہے۔

“مجھے گولی لگی اور پھر میں اڑا گیا۔ یہ میرے ل

53سالہ کریگ نے فلم کے ہر سین میں جذبادیت سے بھرپور کردار اداکیاہے۔ 2015 میں “اسپیکٹر” کے بعد ، کریگ نے ٹائم آؤٹ میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ دوبارہ جیمز بونڈ کا کردار ادا کرنے بجائے اپنی کلائیاں کاٹنا زیادہ پسند کریں گے۔

ایمی ایوارڈ جیتنے والے امریکی فلم ساز کیری جوجی فوکناگا جیمز بونڈ سیریز کی فلم بنانے والے پہلے امریکی ہدایتکار بن گئے ہیں۔

Related Posts