راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 85 رکنی کابینہ نے قومی اسمبلی میں 9 ممبروں کی حاضری پر 2 دنوں میں 53 بل پاس کر کے جمہوریت کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم کیا اور تو کوئی فیکٹری چل نہیں رہی بلوں کی فیکٹری چل رہی ہے۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جس ممبر کو یہ بھی نہیں پتہ کہ وہ کیا قانون پاس کر رہا ہے اور اُس نے خود ایک دن اپنی اس قانون سازی کے شکنجے میں آنا ہے، انہیں بہانے تلاش کرنے اور ایک پارٹی کو دیوار میں چُننے کے بجائے برملا اقرار کرنا چاہیے کہ ہم الیکشن میں جانے کے قابل اور عوام میں شکل دکھانے کے لائق نہیں ہیں۔
85 رکنی کابنیہ نےقومی اسمبلی میں 9 ممبروں کی حاضری پر2دنوں میں 53 بل پاس کر کے جمہوریت کی تیز رفتاری کاعالمی ریکارڈ قائم کیا اور تو کوئی فیکٹری چل نہیں رہی بلوں کی فیکٹری چل رہی ہے جس ممبر کو یہ بھی نہیں پتہ کہ وہ کیا قانون پاس کر رہا ہے اور اُس نے خود ایک دن اپنی اس قانون سازی…
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 3, 2023
انہوں نے کہا کہ عوام کو معلوم ہے کہ نئی مردم شماری پر الیکشن دو تہائی اکثریت سے ترمیم کے بغیر ممکن نہیں ہو سکتے لیکن جس دن انہوں نے عوام کو سچ بتایا اس دن ان کی ڈرامہ بازی کا آخری دن ہوگا، ان کی الٹتی گنتی شروع ہو چکی ہے، اپنا بستر بند باندھ کر رکھیں کیونکہ ان کا سابقہ ریکارڈ ہے یہ 50 روپے کے اشٹام پر بھی بھاگ جاتے ہیں۔
چینی صدر کے پاکستان کی حمایت میں بیان پر بےحد مشکور ہوں، وزیراعظم
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کے پولیس افسران صرف سیاسی کارکنوں اور ان کے اہلخانہ بچوں اور خواتین کو رات کی تاریکی میں گھروں سے اٹھا سکتے ہیں لیکن قبرستانوں میں جوئے اور منشیات کے اڈے ہاؤسنگ سوسائٹیوں سے بھتہ خوری، پولیس فنڈ کا ناجائز استعمال ان کو ابھی دکھائی نہیں دے رہا وقت آنے پر بخوبی دکھائی دے گا۔
انہوں نے کہا کہ جب چادر چاردیواری کو نیست و نابود کرتے ہیں تو کہتے ہیں اوپر سے حکم ہے حالانکہ یہ بالکل جھوٹ ہے، اداروں کی طرف سے کوئی حکم نہیں مقامی سیاسی ورکروں کی خواہش پر اور اپنی پوسٹنگ کی لالچ میں یہ سب کچھ کر رہے ہیں لیکن انہیں اندازہ نہیں وہ اداروں کی شہرت کو کتنا نقصان پہنچا رہے ہیں اور حکومت کی سیاست کا قبرستان بنا رہے ہیں۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کے کھیل تماشے میں ایک ہفتہ رہ گیا ہے، نگران حکومت اور اس کا نگران وزیراعظم اُسی چابی سے چلے گا جس سے موجودہ حکومت چل رہی ہے، غریب کو مہنگائی مار گئی، آخری سات دن جتنا ظلم کر سکتے ہیں کر لیں سیاہ دور ختم ہونے جا رہا ہے، الیکشن میں دیر کر کے بھی دیکھ لیں یہ عوام کی نظروں میں نفرت کا نشان بن گئے ہیں۔