اکثر لوگوں کی توند نکلی ہوئی ہوتی ہے جسے کم کرنے کیلئے یا تو جم جانا پڑتا ہے یا پھر سخت ورزش کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
کچھ لوگوں کو ورزش کرنا پسند نہیں ہوتا لیکن وہ اپنی توند بھی کم کرنا چاہتے ہیں، اس کیلئے اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ آج ہم آپ کو چند ایسے نسخے بتا رہے ہیں جن کے استعمال سے آپ بغیر ورزش کیے یا جم جائے بغیر بھی پیٹ کم کر سکتے ہیں۔
چینی سے پرہیز
چینی وزن بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے جس سے پرہیز لازمی ہے، اگر آپ شوگر کا استعمال کم کر دیں گے تو آپ کے وزن اور توند میں نمایا کمی آئے گی، البتہ شوگر کی طلب ہونے پر قدرتی میٹھا یعنی پھلوں کا استعمال کر سکتے ہیں۔
پروٹین اور فائبر کا استعمال
اچھی صحت کا راز پروٹین اور فائبر سے بھرپور غذاؤں میں موجود ہے، جس کے استعمال سے نہ صرف آپ کا پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے بلکہ نظام ہاضمہ بھی درست رہتا ہے۔
سبز چائے
سبز چائے کی خوبیوں سے سب ہی واقف ہیں، یہ وزن کم کرنے اور جسم سے اضافی چربی کے خاتمے میں مدد دیتی ہے۔
بہت سے لوگ سبز چائے میں لیموں شامل کرکے بھی استعمال کرتے ہیں جبکہ سیب کا سرکہ بھی چربی کم کرنے میں مفید ہے۔
8 گھنٹے کی نیند اور پانی کا زیادہ استعمال
نیند کا تعلق بھی وزن سے جڑا ہے جو لوگ وقت پر اور مکمل نیند نہیں لیتے ان کے جسم میں کولیسٹرول لیول بگڑ جاتا ہے اور کولیسٹرول کے بڑھنے کی وجہ سے جسم میں چربی جمع ہونا شروع ہو جاتی ہے۔
اسی طرح زیادہ پانی کا استعمال بھی مفید ہے کیونکہ زیادہ پانی پینے سے زہریلے مادے جسم سے نکل جاتے ہیں اور پیٹ بھی بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے جس کے سبب کھانے کی طلب کم ہوتی ہے۔