ملک میں 4 روز تک کہیں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔پاور ڈویژن

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Power sector loses Rs 40 billion in 3 months due to corona virus

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے  عید الاضحٰی اور جشن آزادی کی خوشی میں  پاکستان میں چار روز تک  کسی بھی جگہ لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ 11 اگست کی شام سے 14 اگست کی شام تک ملک کے کسی بھی شہر میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی، تاہم کسی بھی جگہ عارضی طور پر کسی انتظامی یا تکنیکی خرابی کی وجہ سے برقی رو منقطع ہونے کے امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔

ترجمان پاور ڈویژن نے کہا کہ مقامی سطح پر برقی رو مسلسل بحال رکھنے کے لیے ٹیمیں تیار رہیں گی اور ہر ممکنہ خرابی کو دور کیا جائے گا اور کوشش کی جائے گی کہ خرابی جلد سے جلد دور کی جائے۔

پاور ڈویژن کے تحت عید الاضحٰی کے دنوں میں خصوصی ڈیوٹی کرنے کے لیے اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے اور مانیٹرنگ کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیئے: سندھ میں عید الاضحٰی اور چودہ اگست کی خوشی میں قیدیوں کی سزا میں کمی

Related Posts