اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا
اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا۔

ترجمان اوگرا عمران غزنوی نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق قیاس آرائیاں غلط ہیں، میڈیا میں گمراہ کن قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں، عوامی مفاد میں جھوٹی افواہوں سے گریز کیا جائے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں گیس کی بندش کے خلاف شہریوں کا احتجاج

واضح رہے کہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر اضافے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں اور پمپس پر پیٹرول دستیاب نہیں ہے، اس اضافے کی وجہ آئی ایم ایف کی جانب سے قرضوں کی فراہمی کے لیے کڑی شرائط ہیں۔

Related Posts