صنعتکاروں نے وزیراعظم اور وزیرتوانائی سے صنعتوں کو تباہی سے بچانے کی اپیل کردی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

No Gas for Site industries, production come to a halt

کراچی: سائٹ کراچی میں صنعتوں کو گیس فراہمی معطل،پیداوار ی سرگرمیاں رکاوٹ کا شکار، صنعتکاروں نے وزیراعظم عمران خان، وزیرتوانائی حماد اظہرسے صنعتوں کو تباہی سے بچانے کی اپیل کردی۔

سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر عبدالرشید نے کراچی کے سب سے بڑے صنعتی ایریا سائٹ میں صنعتوں کی گیس معطل کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان اور وزیرتوانائی حماد اظہر سے اپیل کی ہے کہ صنعتوں کو تباہی سے بچانے اور لاکھوں مزدوروں کو بے روزگار ہونے سے بچانے کے لیے فوری طور پر صنعتوں کو مطلوبہ پریشر کے ساتھ گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے بصورت دیگر صنعتوں کو تالے لگ جائیں اور وزیراعظم عمران خان کا ملکی معیشت کے استحکام اور صنعتوں کے فروغ کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوپائے گا۔

صدر سائٹ ایسوسی ایشن عبدالرشید نے اپیل میں مزید کہاکہ کورنا وبا نے پہلے ہی معاشی واقتصادی سرگرمیوں کو بری طری متاثر کیا ہے اور صنعتوں کو ناقابل تلافی نقصانات سے دوچار کیا ہواہے ان حالات میں بھی صنعتکار برادری تمام ترمشکلات کے باوجود اپنی بقا قائم رکھنے کی جدوجہد کررہی ہے اورملکی برآمدات کے فروغ کی کوششوں میں پیش پیش ہے مگر حکومت کی جانب سے بلارکاوٹ پیداواری سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے آسانیاں پیدا نہ کرنے اور صنعت مخالف اقدامات کی وجہ سے صنعتکار برادری مشکل میں پھنس گئی ہے۔

مزید پڑھیں:گوشت کی صنعت بھی ملکی برآمدات کے فروغ میں اہم ثابت ہوسکتی ہے، اسماعیل ستار

انہوں نے کہاکہ یہ ایک حقیقت ہے کہ صنعتیں چلیں گی تو روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور ملکی برآمدات کو فروغ ملے گا مگر جب صنعتیں چلانے کے لیے گیس جیسا بنیادی فیول ہی دستیاب نہیں ہوگا تو پاکستانی برآمدکنندگان کس طرح عالمی مارکیٹوں میں مقابلہ کر پائیں گے؟ حکومت کو سنجیدگی سے اس جانب غور کرنا چاہیے اورہر اس اقدام سے گریز کرنا چاہیے جو صنعت مخالف ہو۔

عبدالرشید نے وزیراعظم عمران خان اور وزیرتوانائی حماد اظہر سے اپیل کی کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کو سائٹ ایریا کی صنعتوں کو مکمل پریشر کے ساتھ بلاتعطل گیس فراہم کرنے کی سختی سے ہدایات جاری کی جائیں تاکہ صنعتی پہیہ بلاکسی رکاوٹ گھوم سکے اور صنعتیں کورونا وبا سے پیدا سنگین معاشی صورتحال کا مقابلہ کرتے ہوئے معمول کے مطابق اپنی پیداواری سرگرمیاں بحال کرسکیں جس کے ملکی معیشت پریقینی طور پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

Related Posts