ہیومن ملک بینک پر طویل بحث، اسلامی نظریاتی کونسل میں فیصلہ نہ ہوسکا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلامی نظریاتی کونسل
(فوٹو: فون ورلڈ)

ہیومن ملک بینک کے قیام پر طویل بحث کے بعد اسلامی نظریاتی کونسل نے معاملہ مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اس موقعے پر سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کا ہیومن ملک بینک کے قیام کے متعلق اجلاس بے نتیجہ رہا۔ ڈاکٹرز نے نظریاتی کونسل کے حکام کو ہیومن ملک بینک کے قیام پر بریفنگ دی۔ اس دوران اراکین کے متعدد سوالات کا جواب بھی دیا گیا۔

نجی ٹی وی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا یگا ہے کہ ہیومن ملک بین کے قیام اور ضرورت کے متعلق 2 اسلامی ممالک کی مثالیں بھی اسلامی نظریاتی کونسل کے سامنے رکھی گئیں اور بتایا گیا کہ ایران اور ملائشیا میں اس قسم کے بینک پہلے ہی کام کر رہے ہیں۔

ذرائع کے حوالے سے کہا گیا کہ فقہ جعفریہ کے علامہ سیّد افتخار نقوی نے کچھ شرائط اور دلائل کے ساتھ ہیومن لک کو جائز قرار دیا جبکہ دیگر مکاتبِ فکر نے اس معاملے پر مہلت کا مطالبہ کیا، جس پر حکام نے معاملہ مؤخر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہیومن ملک بینک کے معاملے پر مزید غور و خوض کی ضرورت ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے حکام نے کہا کہ انسانی دودھ کے بینک کے قیام پر آئندہ اجلاس میں فیصلہ سنایا جائے گا۔

Related Posts