کراچی :ادارہ فراہمی و نکاسی آب کے وائس چیئرمین نجمی عالم نے نارتھ کراچی کے صنعتکاروں کو درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ صنعتی پیداواری سرگرمیاں بلا رکاوٹ جاری رکھنے کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے اور پانی کی سپلائی و نکاسی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
یہ بات انہوں نے نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف انڈسٹری(نکاٹی) کے دورے کے موقع پر صنعتکاروں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر نکاٹی کے صدر فیصل معیز خان، سینئر نائب صدر شبیر اسماعیل، نائب صدر نعیم حیدر، ممبرمنیجنگ کمیٹی سید عثمان علی، نارتھ کراچی انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (این کے آئی ڈی ایم سی) کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر صادق محمد، ممبران منیجنگ کمیٹی اور نکاٹی کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
نکاٹی اور ٹریفک پولیس کامختلف مسائل سے نمٹنے کیلئے مشترکہ اقدامات پر اتقاق
اسٹاک مارکیٹ میں کاروباربند، 2گھنٹوں میں اربوں کا نقصان
نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 51 پیسے فی یونٹ اضافہ منظورکرلیا
سندھ حکومت نے نئے صنعتی زون”نکاٹی ٹو“ کے قیام کی تجویز پر کام تیز کر دیا