کراچی :محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر نکاٹی اورنکائی کے رہنماؤں نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر فیصل معیز خا ن، سینئر نائب صدر شبیر اسماعیل، نائب صدرنعیم حیدر، سید عثمان علی، سید طارق رشید،نارتھ کراچی انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی(نکائی) کے سی ای او صادق محمد، چیئرمین بورڈ فراز مرزا اور اراکین منیجنگ کمیٹی نے فخر پاکستان اور محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے رنجم وغم کااظہار کرتے ہوئے ملک وقوم کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں:
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پروزیراعظم اور صدر علوی سمیت سیاسی رہنماؤں کا اظہار تعزیت
قوم ڈاکٹر قدیرخان کی ہمیشہ مقروض رہے گی، ڈاکٹر جمیل احمد خان