ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری، مزید 19 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری، مزید 19 افراد زندگی کی بازی ہار گئے
ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری، مزید 19 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 19 افراد انتقال کر گئے ہیں، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 767 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 767 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران مثبت کیسز کی شرح 1.88 فیصد رہی ہے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 40 ہزار 584 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 767 کیسز رپورٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں 

مریضوں کی جان بچانے والی آکسیجن کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

دُنیا بھر میں کورونا سے 23کروڑ 75لاکھ افراد متاثر، 48لاکھ 49ہزار ہلاک

ملک بھر میں کورونا کے 2 ہزار 644 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پنجاب میں وائرس سے 4 لاکھ 35 ہزار 512 افراد متاثر جبکہ 12 ہزار 770جاں بحق ہوئے۔ سندھ میں 4لاکھ 62ہزار295کورونا کیسز اور 7 ہزار 480اموات رپورٹ ہوئیں۔

خیبر پختونخوا میں کورونا سے 1لاکھ 75 ہزار 584افراد متاثر جبکہ 5 ہزار 632جاں بحق ہوئے۔ بلوچستان میں 33 ہزار 69 کیسز اور 349اموات رپورٹ ہوئیں۔ گلگت بلتستان میں 10 ہزار 344افراد کورونا سے متاثر جبکہ 186انتقال کر گئے۔

آزاد کشمیر میں 34 ہزار 326افراد کورونا سے متاثر جبکہ 739جان کی بازی ہار گئے۔ اسلام آباد میں وائرس سے 1لاکھ 6 ہزار 58افراد متاثر جبکہ 931انتقال کر گئے۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 43 ہزار 352ہو گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 1 ہزار 222مریضوں نے وائرس کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 11 لاکھ 85 ہزار 749 ہوگئی۔ گزشتہ 1 روز میں شرحِ اموات 2.2 فیصد رہی۔

Related Posts