راولپنڈی میں ہولی فیملی ہسپتال کے لیبر روم سے نوزائیدہ بچہ غائب

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا "یومِ قیامت طیارہ" حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں ہولی فیملی ہسپتال کے لیبر روم سے نوزائیدہ بچہ غائب
راولپنڈی میں ہولی فیملی ہسپتال کے لیبر روم سے نوزائیدہ بچہ غائب

راولپنڈی کے مشہور و معروف ہولی فیملی ہسپتال کے لیبر روم سے ڈلیوری کے بعد نوزائیدہ بچہ غائب کردیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق  گجرات کے رہائشی شہری کی بیوی کو زچگی میں پیچیدگی کے باعث پہلے جہلم کے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور بعد ازاں ایک نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ دونوں ہسپتالوں میں الٹرا ساؤنڈ سے شہری عثمان عارف کو جڑواں بچوں کی متوقع پیدائش بتائی گئی تھی۔

اہلِ خانہ کے مطابق ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کے عملے نے بھی الٹرا ساؤنڈ میں 2 بچوں کی متوقع پیدائش ظاہر کی تاہم آپریشن کے بعد 1 بچہ تو حوالے کردیا گیا، دوسرا غائب تھا۔

شہری عثمان عارف کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ ہسپتال کے عملے نے ہولی فیملی ہسپتال کی رپورٹس اور دیگر کاغذات بھی غائب کردئیے۔ ہم گزشتہ 2 روز سے بچے کی حوالگی کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن کہیں شنوائی نہیں ہو رہی۔ بچہ کہاں گیا؟ کچھ نہیں کہہ سکتے۔ 

یہ بھی پڑھیں: چوری کی گاڑیاں راولپنڈی پولیس کے حوالے کر دی گئیں

Related Posts