دبئی: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کی جانب سے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 173 رنز کا ہدف دے دیاگیا۔
یاد رہے کہ دبئی میں کھیلے جارہے فائنل میں آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن 85 رنز بناکر نمایاں اسکورر رہے۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ انگلینڈ کو سیمی فائنل میں زیر کر کے فائنل میں پہنچا جبکہ آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دی تھی۔خیال رہے کہ جو بھی ٹیم آج کا فائنل جیتے گی وہ پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹرافی اپنے ہمراہ لے جائے گی۔
مزید پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل، آسٹریلیا کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ