نیوزی لینڈ نے مسافروں کیلیئے قرنطینہ کی شرط ختم کردی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
نیوزی لینڈ نے مسافروں کیلیئے قرنطینہ کی شرط ختم کردی
نیوزی لینڈ نے مسافروں کیلیئے قرنطینہ کی شرط ختم کردی

نیوزی لینڈ نے ملک میں واپس آنے والے مسافروں کیلیئے قرنطینہ کی شرط ختم کردی۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے پیر کے روز کہا کہ ویکسین شدہ مسافروں کے لیے نیوزی لینڈ پہنچنے پر ایک ہفتے کا قرنطینہ کرنے کی شرط بدھ کو ختم ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ابتداء میں یہ تبدیلی صرف واپس آنے والے نیوزی لینڈ کے شہریوں کے لیے ہوگی، جبکہ سیاحوں کو ابھی بھی آنے کی اجازت نہیں ہے۔

خیال رہے کہ قرنطینہ کی شرط ختم ہونے کے بعد بھی مسافروں کو ملک کے لیے سفر کرنے سے پہلے اور پہنچنے کے بعد کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ کی ضرورت ہوگی۔

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نےاس فیصلے کے بارے میں کہا کہ وہ جانتی ہیں کہ یہ بیرون ملک موجود ہمارے لوگوں کے لیے خوشی کی خبر ہوگی، جو جلد از جلد گھرواپس آنے اور احباب سےملنے کے لیے بیتاب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارتی سفارتخانے نے فون سننے بند کردیے، یوکرین میں بھارتی شہری بے یارومددگار

مزید برآں ان تبدیلیوں کو سیاحتی انڈسٹری نے خوش آمدید کہا۔ البتہ رہنماؤں نے سیاحوں کی واپسی ہونے کے متعلق مزید یقین دہانی مانگی۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی سیاحت کی مد میں نیوزی لینڈ 20 فی صد آمدنی کماتا ہے جو عالمی وباء کے شروع ہونے سے ختم ہو چکی ہے۔