دنیا کے متعدد ممالک میں پاکستان سے 9 گھنٹے قبل ہی نئے سال کا آغاز ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

new year 2020
new year 2020

لاہور: دنیا کے متعدد ممالک میں پاکستان کے معیاری وقت سے 9 گھنٹے قبل ہی نئے سال کا آغاز ہو گیا ۔

دنیا میں سب سے پہلے 2020 کا آغاز وسطی بحریہ اوقیانوس کے جزائر ٹونگا اور کیریباتی سے ہوا، یہاں پاکستان سے 9 گھنٹے پہلے نیا سال شروع ہوتا ہے، اس جزیرے میں پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے کے بعد نیا سال شروع ہوجاتا ہے۔

ٹونگا اور کریباتی میں سال نو کے کچھ منٹ بعد نیوزی لینڈ کے جزیرے چاٹھن میں بھی نئے سال کا آغاز ہوااس کے بعد نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں نئے سال کا آغاز ہواجبکہ پاکستانی وقت شام 4 بجے تھا۔

Image result for new year eve new zealand

 

نیوزی لینڈ دنیا کا وہ پہلا بڑا اور معروف ملک جبکہ آکلینڈ وہ پہلا شہر ہے جہاں سال نو کا آغاز سب سے پہلے ہوتا ہے۔ اس کے بعد سال 2020 روس کے دور دراز کے جزائر میں ہواجہاں پاکستان کے شام 5 بجے نیا سال شروع ہوگیا۔

Image result for new year's eve australia

ٹائمز اینڈ ڈیٹ ڈاٹ کام کے مطابق نیوزی لینڈ اور روس کے بعد آسٹریلیا میں سال 2020 کا آغاز ہواجہاں پاکستان کے شام 6 بجے کے بعد نئے سال کا آغاز ہوا ۔پاکستان کے شام 6 بجے سے رات 8 بجے تک سال 2020 کا آغاز براعظم آسٹریلیا کے دور دراز جزائر میں ہوا۔

Image result for new year's eve around the world

براعظم آسٹریلیا کے بعد سال 2020 کا آغاز جاپان میں ہوا جس کے بعد جنوبی کوریا سمیت قریبی ممالک میں بھی نئے سال کی شروعات ہوئیں۔جاپان، شمالی کوریا، فلپائن، چین، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، میانمار، بنگلا دیش، نیپال، سری لنکا اور بھارت سے ہوتا ہوا سال 2020 پاکستان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل نے 2020 کے استقبال کے لئے اپنے ڈوڈل کو تبدیل کردیا

Related Posts