محکمہ موسمیات نے مون سون کے نئے سسٹم کا الرٹ جاری کر دیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مون سون کے نئے سسٹم کا الرٹ جاری کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی وارننگ میں بتایا گیا ہے کہ آج سے ملک میں مون سون ہواؤں کا نیا سسٹم داخل ہوگا، جس سے کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں اور بلوچستان میں عید کے تینوں دن بارشوں کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سندھ اور بلوچستان میں بارشوں کا تیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

شہر قائد میں عید کے پہلے روز اتوار 10 جولائی کو بھی مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی، جب کہ ہلکی تا درمیانی درجے کی مزید بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث شہر میں شدید حبس اور موسم گرم ہے۔ کراچی میں مطلع جزوی طور پر ابرآلودہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہلکی دھوپ کے ساتھ ٹھنڈی ہوا بھی چل رہی ہے درجہ حرارت بھی کافی کم ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ ڈویژن، سکھر، جعفر آباد میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مطلع ابرآلود ہے اور بارشوں کاسلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران کوئٹہ میں 4 اور صوبے میں سب سےزیادہ 15 ملی میٹر بارش پنجگورمیں ریکارڈ کی گئی۔

مسلم باغ میں 9 اور بارکھان میں 6 ملی میٹربارش رکارڈکی گئی۔ اسی طرح تربت میں 3 اور جیوانی میں 2 ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی،اس دوران لسبیلہ اورسبی میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی کوئٹہ، خضدار، قلات، دالبندین، مسلم باغ، لسبیلہ اور پنجگور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے الرٹ کے بعد عیدالاضحیٰ پر صفائی ستھرائی اور آلائشیں اٹھانے کا کام انتظامیہ کے لیے چیلنج بن گیا ہے۔ بارش کے دوران پانی سے ڈوبی گلیوں میں قربانی کیسے ہوگی، خون، برساتی پانی اور سیوریج کی ناقص صورتحال نے صحت عامہ کے شدید خدشات پیدا کردیے ہیں۔

وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس سال عید مون سون کی شدید بارشوں کے دوران منائی جائے گی۔

Related Posts