سماعت یا گویائی سے محروم افراد کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ اسمارٹ واچ پر نئی ایپ تیار کر لی گئی ہے جس کے ذریعے صارفین کو قریبی آوازوں پر الرٹ جاری کیے جاسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اسمارٹ واچ کیلئے کام کرنے والی یہ ایپ سماعت سے محروم صارفین کو قریب موجود پرندوں اور جانوروں کی آوازوں کے ساتھ ساتھ فائر الارمز سے بھی آگاہ کرسکتی ہے۔
قدرتی طور پر سماعت سے محروم یا کم سننے والے افراد ایپ سے فائدہ اٹھا سکیں گے اور اگر قریب کوئی مائیکروویو اوون بیپ کرے یا کار کا ہارن بجایا جائے تو خصوصی افراد سماعت نہ رکھتے ہوئے بھی اس سے آگاہ ہوسکیں گے۔
ساؤنڈ واچ نامی یہ ایپ گزشتہ ماہ کے آخر میں ورچؤل ایسیٹس کانفرنس کے دوران پیش کی گئی جسے کے حوالے سے ایپ پیش کرنے اور کم سننے والے دھروو جین کا کہنا ہے کہ کم سننے یا نہ سننے کے باوجود بھی یہ ایپ مجھے دنیا سے منسلک رکھتی ہے۔
بلاشبہ آواز سے آگاہ کرنے والی اسمارٹ فون کی ایپس پہلے ہی مارکیٹ میں موجود ہیں لیکن دھروو جین کے مطابق کلائی پر باندھنے والی اسمارٹ واچ جیب کی بجائے ہاتھ پر موجود ہوتی ہے، اس لیے سماعت سے محروم افراد اس سے زیادہ فوائد حاصل کریں گے۔
مذکورہ ایپ کے ساتھ ساتھ عوام کو اینڈرائڈ اسمارٹ واچ اور فون بھی دیا جاتا ہے۔ گھڑی آوازیں ریکارڈ کرکے ان کی معلومات فون تک پہنچاتی ہے اور جب فون کوئی دلچسپ یا اہم آواز وصول کرتا ہے تو اسمارٹ واچ وائبریٹ کرکے نوٹیفیکیشن ظاہر کرتی ہے۔
یونیوسٹی آف واشنگٹن کے کمپیوٹر سائنٹسٹ دھروو جین اور ساتھیوں نے 20 قسم کی آوازوں کو شناخت کرنے کیلئے یہ سسٹم ڈیزائن کیا ہے جبکہ آوازوں کو شناخت کرنے کا عمل تجربات کی مدد سے 81 اعشاریہ 2 فیصد درست ثابت ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہنگامی صورتحال میں شہریوں کی مدد کیلئے ایپ متعارف