سوشل میڈیا پر فیروز خان کے سابقہ اہلیہ پر کیے گئے تشدد کے ثبوت وائرل، اداکار تنقید کی زد میں

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوشل میڈیا پر فیروز خان کے سابقہ اہلیہ پر تشدد کے ثبوت وائرل، اداکار تنقید کی زد میں
سوشل میڈیا پر فیروز خان کے سابقہ اہلیہ پر تشدد کے ثبوت وائرل، اداکار تنقید کی زد میں

گزشتہ روز اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان نے خود پر ہونے والے تشدد کے شواہد عدالت میں جمع کروئے تھے جس کے بعد سوشل میڈیا پر علیزے پر تشدد کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔

علیزے کی جانب سے عدالت میں پیش کی جانے والی دستاویزات کے مطابق فیروز خان نے علیزے کو 7 جولائی 2020 کے دن تشدد کا نشانہ بنایا۔ علیزے نے الزام لگایا ہےکہ فیروز نے انہیں 10 مئی 2021 کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ تشدد کے بعد علیزے کا جناح اسپتال سے میڈیکل بھی کرایا گیا تھا جس کی رپورٹ کے مطابق علیزے کے دونوں بازوؤں اورکمر پر تشدد کے نشانات تھے جبکہ چہرہ پر آنکھ کے قریب بھی زخم موجود تھے۔

علیزے پر کیے گئے تشدد کی تصاویر سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہیں، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکار پر تنقید جبکہ اُن کی اہلیہ کے حق میں آواز اُٹھائی جارہی ہے۔

آیئے سوشل میڈیا صارفین کے تبصروں پر ایک نظر ڈالتے ہیں:

Related Posts