ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کا گانا مشہور بھارتی گانے کی نقالی نکلا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی اور اداکار وہاج علی کا ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ صرف پاکستان میں ہی مقبول نہیں ہورہا بلکہ سرحد پار بھی یہ مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کررہا ہے۔

ڈرامہ اپنی پہلی قسط کے بعد سے ہی یوٹیوب اور ٹوئٹر پر مسلسل ٹرینڈ کررہا ہے، ڈرامے کی ہر قسط کو اب تک تقریباََ 13 ملین سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے جبکہ اس کے گانے کو ناظرین و سامعین کافی پسند کررہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Geo TV – Har Pal Geo (@harpalgeotv)

تاہم، کچھ سوشل میڈیا صارفین کو ایسا لگتا ہے کہ اس ڈرامے کی دھن مشہور بھارتی گانے ’ٹھکرا کے میرا پیار‘ کے جیسی ہے۔

صارفین میں سے کچھ اس بات پر متفق ہیں کہ ڈرامے کی دھن بھارتی گانے کی دھن سے بالکل یکساں ہیں لیکن بہت سے مداح یہ سن کر غصے میں آگئے اور اُن کا ماننا ہے کہ گانا بھارتی گانے سے بالکل مختلف ہے۔

Related Posts