ورون دھون کی ایکشن تھرلر فلم “بے بی جان” 25 دسمبر 2024 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگئی، جہاں اس کے حوالے سے ناظرین کا ردعمل اب تک ملا جلا ہے، تاہم بہت سے شائقین سوچ رہے ہیں کہ “بے بی جان” کس او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر اور کب ریلیز ہوگی۔
کیلیس کی ہدایت کاری میں بنی بے بی جان ایٹلی کی 2016 کی تامل فلم کا ہندی ریمیک ہے، جو خود 1990 کی تامل فلم چتریان اور 2013 کی ہالی ووڈ فلم ہوم فرنٹ سے متاثر تھی۔
بے بی جان میں ورون دھون نے ڈی سی پی ستیہ ورما کا کردار ادا کیا ہے، جو ایک سیاست دان کے ساتھ جان لیوا تصادم کے بعد اپنی موت کو جعلی بنانے پر مجبور ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے وہ اپنی بیٹی کی ایک نئی شناخت کے تحت پرورش کرتا ہے۔ فلم میں کیرتی سریش، وامقہ گبی، زارا زیانا، اور جیکی شروف بھی اہم کرداروں میں ہیں۔
دیکھئے ویڈیو: معروف پاکستانی اداکارہ سپر اسٹور میں چوری کرتے ہوئے پکڑی گئیں، پرستار دم بخود
اب رہا یہ سوال کہ فلم کس او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر دستیاب ہوگی تو جواب یہ ہے کہ بے بی جان نیٹ فلکس پر دستیاب نہیں ہوگی۔ اس کے بجائے ایمیزون پرائم نے اس کے اسٹریمنگ حقوق حاصل کر لیے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق فلم کی تھیٹر میں ریلیز ہونے کے تقریباً دو ماہ بعد ممکنہ طور پر فروری 2025 کے آخر میں ایمیزون پرائم پر بے بی جان کے آنے کی امید ہے۔ تاہم اس کی ڈیجیٹل ریلیز کی صحیح تاریخ کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
فلم نے شاندار ایڈوانس بکنگ کے ساتھ زبردست اوپننگ حاصل کی تھی، اور اس کے پہلے دن 13-16 کروڑ کے درمیان کمانے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جو ورون دھون کی تیسری سب سے بڑی اوپننگ میں سے ایک ہے۔