دنیا کے مشہور ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم “نیٹ فلکس” نے پاکستان میں سبسکرپشن کی قیمت میں 400 روپے کمی کردی ہے۔
امریکی پے ٹیلی ویژن میڈیا کمپنی، جوکہ نیٹ فلکس کے نام سے مشہور ہے، نے پاکستان میں اپنی سبسکرپشن چارجز میں 400 روپے کی کمی کر دی ہے۔ نئے معیاری ریٹ اب 800 روپے ماہانہ ہوں گے، جبکہ پریمیم پلان کی سبسکرپشن قیمت اب 1،100 روپے ہو گی اور اسٹینڈرڈ پلان کی قیمت 1200 روپے ہو گی۔
نیٹ فلیکش نے یہ اقدام خطے میں اپنے صارفین کی تعداد بڑھانے کے لیے کیا ہے۔ پچھلے مہینے نیٹ فلکس نے اعلان کیا تھا کہ وہ کینیا میں ایک مفت موبائل پلان شروع کر رہا ہے کیونکہ عالمی اسٹریمنگ کمپنی دنیا کے 20 ملین انٹرنیٹ صارفین کو ایک جگہ جمع کرنے کی کوشش کررہا ہے یہ منصوبہ صارفین کو مفت سائن اپ کرنے کی اجازت دے گا اور اس میں اشتہارات بھی شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں
انٹرنیٹ پر نازیبا مواد روکنے کیلئے سوشل میڈیا رولز جاری کردئیے گئے
حریم فاروق نے اسکرین سے دور رہنے پر وضاحت پیش کردی