حریم فاروق نے اسکرین سے دور رہنے پر وضاحت پیش کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حریم فاروق نے اسکرین سے دور رہنے پر وضاحت پیش کردی
حریم فاروق نے اسکرین سے دور رہنے پر وضاحت پیش کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور ومعروف اداکارہ حریم فاروق کا کہنا ہے کہ وہ جیسے ہی کچھ عرصے کے لیے اسکرین سے دور ہوئیں تو ان کی شادی کی افواہیں پھیلائی گئیں اور لوگ ان سے فون کرکے شادی سے متعلق حال احوال لینے لگے۔

حال ہی میں حریم فاروق نے اداکار و موسیقار گوہر ممتاز کے ہمراہ ٹائم آوٹ ود احسن میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اسکرین سے دور رہنے کی وضاحت بھی کی اور ساتھ ہی بتایا کہ ان کی شادی کی افواہیں تک پھیلائی گئیں۔

حریم فاروق نے بتایا کہ وہ جلد ہی گوہر ممتاز کی پروڈیوس کردہ فلم میں دکھائی دیں گی، جس میں وہ ایک خصوصی گانے پر بھی پرفارمنس کرتی دکھائی دیں گی۔اداکارہ نے واضح کیا کہ مذکورہ گانا آئٹم سانگ نہیں ہے لیکن وہ فلم میں خصوصی طور پر شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ جلد ہی کرکٹ پر بنائے گئے ڈرامے میں ایکشن میں دکھائی دیں گی، جس کی وہ خود شریک پروڈیوسر بھی ہیں۔حریم فاروق نے بتایا کہ انہوں نے شوبز میں آنے کے فوری بعد ہی پروڈکشن میں آنے کا فیصلہ کرلیا تھا، تاکہ وہ صرف اداکاری پر اکتفا نہ کریں۔

ایک سوال کے جواب میں حریم فاروق نے بتایاکہ گزشتہ کچھ عرصے سے وہ اس لیے اسکرین سے غائب رہیں، کیوں کہ ان کی والدہ علیل تھیں اور انہوں نے ان کی دیکھ بھال کی۔جس کے باعث اسکرین پر نہیں آسکی۔

حریم فاروق نے تصدیق کی کہ اب ان کی والدہ روبہ صحت ہیں اور انہوں نے اسکرین پر واپسی کرلی ہے۔میزبان کی جانب سے منگنی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر حریم فاروق نے واضح کیا کہ ان کی منگنی نہیں ہوئی، یہ سب افواہیں ہیں۔

مزید پڑھیں: عائشہ عمر اور سونم کپور کے بچپن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

انہوں نے کہا کہ اسکرین سے دوری کے بعد لوگوں نے سمجھا کہ شاید حریم فاروق نے شادی کرلی ہے اور بہت سارے لوگوں نے انہیں فون کرکے ان سے شادی سے متعلق پوچھا۔حریم فاروق نے بتایا کہ ان کی منگنی اور شادی کا فی الحال کوئی پروگرام نہیں ہے۔

Related Posts