ناظرین کو مسحور کردینے والی 5دلچسپ نیٹ فلکس سیریز

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اکتوبر میں نیٹ فلکس کے پلیٹ فارم پر پیش کی جانے والی دلچسپ فلمز
اکتوبر میں نیٹ فلکس کے پلیٹ فارم پر پیش کی جانے والی دلچسپ فلمز

 نیٹ فلکس نے ناظرین و سامعین کو مسحور کردینے والی دلچسپ فلمز کی نئی فہرست جاری کردی ہے جس میں شامل 5 دلچسپ سیریز ایسی ہیں جن کے نئے سیزن شائقین کا دل لبھائیں گے۔

اچھی خبر یہ ہے کہ شائقین کی بڑی تعداد جن سلسلوں کو پسند کر رہی تھی، نیٹ فلکس نے آئندہ ماہ سے ان کا ناظرین و سامعین سے منقطع کیا گیا رابطہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں سے 5 دلچسپ سلسلے مندرجہ ذیل ہیں:

ایملی اِن پیرس

Emily in Paris' Season 2 Outfits: Shop Her Style Here | StyleCaster
فوٹو: اسٹائل کاسٹر

للی کولنز ایک خوبصورت حسینہ کے روپ میں جلوہ گر ہو کر فرانس سے مسحور نظر آتی ہیں، ایملی اِن پیرس کے دوسرے سیزن کو 22 دسمبر 2021 سے نیٹ فلکس پر شروع کیا جائے گا۔

دی وچر

The Witcher' prequel in the works
فوٹو: ایکسپریس ٹریبیون 

تیار ہوجائیے۔ جادوگر کے روپ میں گیرالٹ، ینیفر اور کری سمیت دیگر فنکاروں نے سیزن 2 کیلئے کمر کس لی۔ 17 دسمبر 2021 سے نیٹ فلکس کی وچر سیریز دوبارہ شروع کی جائے گی۔

برجرٹن

Bridgerton' Season 2 on Netflix: Cast Info, Return Date, Episode News, Spoilers and More
فوٹو: گڈ ہاؤس کیپنگ

آئندہ برس 21 جنوری 2022 سے شروع ہونے والی نیٹ فلکس کی برجرٹن سیریز کے سیزن 2 کیلئے بھی تیار رہیں جس کے پہلے سیزن کو بھی ناظرین نے بے حد پسند کیا جس کے بعد دوسرے سیزن کے آغاز کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔

کوبرا کائی 

Cobra Kai Season 4: Can Daniel and Johnny Make Amends? - Den of Geek
فوٹو: ڈین آف گیک

قبل ازیں کوبرا کائی کے 3 سیزنز کو نیٹ فلکس پلیٹ فارم پر پیش کیا گیا جنہیں بھرپور پذیرائی ملی۔ سیزن 4 رواں برس کے آخری روز یعنی 31 دسمبر سے پیش کیا جائے گا۔

ٹائیگر کنگ

Tiger King 2 release date: Netflix confirms when you'll see Joe Exotic again - CNET
فوٹو: سی نیٹ

کیا آپ کو کیرول باسکن یاد ہے؟ ٹائیگر کنگ کے سیزن 2 میں ان کے کھوئے ہوئے سابق شوہر کی بازگشت سنی جارہی ہے جو رواں برس 17 نومبر سے نیٹ فلکس پلیٹ فارم پر پیش کیا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں: کولڈ پلے اور بی ٹی ایس کے نئے گیت مائی یونیورس کی ویڈیو ریلیز

Related Posts