آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر سنپنس سے بھرپور سیریز ویڈنزڈے سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز بن گئی۔
نیٹ فلکس پر یہ سیریز ابھی بھی ٹرینڈ کررہی ہے اور اس نے کئی مشہور سیریز کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔
نیٹ فلکس کی یہ سیریز کامیڈی اور ہارر پر مبنی ہے جو ایڈمز فیملی کے کردار ویڈنزڈے ایڈمز پر مبنی ہے۔’ویڈنزڈے‘ کی کہانی ایک فیملی کے گرد گھومتی ہے جس میں بیٹی غیرمعمولی قوت اور صلاحیت حاصل کرنے بعد اپنے والدین کے ساتھ ہونے والے پرانے واقعات کی کھوج لگاتی ہے۔
’ویڈنزڈے‘ نیٹ فلکس کی اوریجنل ویب سیریز ہے جس میں جینا اورٹیگا، کرسٹینا رِکی، کیتھرین زیٹا جونز اور لوئی گزمن نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
عدالت کا اداکاراؤں کیخلاف مواد سوشل میڈیا پر بلاک کرنے کا حکم
سیریز کی کامیابی کےساتھ ساتھ اس قسم کی افواہیں سامنے آرہی تھیں کہ شاید یہ اب نیٹ فلکس پر پیش نہیں کی جائیگی، جس کی وجہ یہ بتائی جارہی تھی کہ ویڈنزڈے کو میٹرو-گولڈ وین-میئرنے پروڈیوس کیا ہے، جس کا ایمیزون کے ساتھ معاہدہ ختم ہوگیا ہےلہٰذا اب سیریز کا دوسرا سیزن ایمزون پر پیش کیا جائے گا۔
تاہم اب اس قسم کی خبریں سامنے آرہی ہیں کہ سیریز کو نیٹ فلکس پر ہی پیش کیاجائے گا۔