بجلی ایک روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی، صارفین پر 14ارب روپےکا اضافی بوجھ پڑے گا

مقبول خبریں

کالمز

Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

electricity rates
بجلی ایک روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی، صارفین پر 14ارب روپےکااضافی بوجھ پڑے گا

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فی یونٹ بجلی ایک روپے 56 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو بجلی کی قیمت ایک روپے 73 پیسے مہنگی کرنے کی سفارش کی تھی۔ چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروق کی صدارت میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی جس میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 56 پیسے اضافے کی منظوری دی گئی۔

نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی ہے۔نیپرا اعلامیے کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق ماہانہ 50 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہوگا جبکہ بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 14 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ اوربلوچستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوگئے

حکام سی پی پی اے کے مطابق گیس نہ ہونے کی وجہ سے فرنس آئل سے بجلی پیدا کر رہے ہیں، سردیوں میں پن بجلی بھی بہت کم پیدا ہو رہی ہے۔نیپرا نے بجلی کے ترسیلی نظام پر بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جتنا زور پاور پلانٹس پر لگایا گیا ترسیلی نظام پر اتنی توجہ نہیں دی گئی۔

Related Posts