نیپرا کا اقدام، فیول پرائس مینجمنٹ کی مد میں عوام کیلئے بجلی مزید مہنگی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
نیپرا کا اقدام، فیول پرائس مینجمنٹ کی مد میں عوام کیلئے بجلی مزید مہنگی

قومی الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیول پرائس مینجمنٹ کی مد میں عوام کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی 1 ماہ کیلئے مہنگے داموں عوام کو فراہم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق بجلی کو اعشاریہ 48 روپے فی یونٹ مہنگا کردیا گیا۔

نیپرا کے اقدام کے تحت بجلی کی قیمت میں یہ اضافہ اگست کے دوران فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوا کیونکہ اگست میں بجلی کی پیداوار پر فی یونٹ ایندھن کی لاگت زیادہ رہی۔

نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہےکہ اگست کے دوران فی یونٹ بجلی کے ایندھن پر لاگت 3 روپے 68 پیسے آئی جو 3 روپے 20 پیسے مقرر کی گئی تھی۔

اس حوالے سے نیپرا کا یہ کہنا ہے کہ اضافی رقم نومبر کے بل کی مد میں وصول کی جائے گی جبکہ کے الیکٹرک کے تحت بجلی کے صارفین اضافی ادائیگی سے مستثنیٰ قرار دئیے گئے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: بجلی سستی ہونے سے کاروبار میں آسانیاں پیدا ہونگی، حلیم عادل شیخ