نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 2 روپے 31 پیسے مہنگی کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری تھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی مہنگی کردی۔

نیپرا کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 2 روپے 31 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی۔

نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ جون کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وفاقی حکومت نے وسیم مختار کو بطور چیئرمین نیپرا تعینات کردیا

نیپرا اعلامیے کے مطابق نیپرا کے جون کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 26جولائی کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔

نیپرا کا کہنا ہےکہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق اگست کے مہینے کے بل پر ہوگا۔

Related Posts