نیپرا نے فی یونٹ بجلی پر 3 روپے 23 پیسے سرچارج عائد کرنیکی منظوری دیدی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

اسلام آباد: نیپرا نے بجلی صارفین پر 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ سرچارج عائد کرنے کی منظوری دے دی۔

عوام کے لئے ایک اور بری خبر یہ ہے کہ نیپرا نے بجلی صارفین پر 335 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی منظوری دے دی ہے اور حکومتی درخواست پر اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے۔

نیپرا حکام کے فیصلے کے مطابق بجلی صارفین پر 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ مستقل سرچارج عائد کرنے کی منظوری دی گئی ہے، بجلی کی قیمت میں اضافی سرچارج آئندہ مالی سال سے لگایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اضافی سرچارج کا اطلاق گھریلو صنعتی کمرشل اور زرعی صارفین پر بھی ہوگا، جب کہ کے الیکٹرک صارفین پر بھی اس چارج کا اطلاق ہوگا۔

رواں سال جون تک حکومت 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافی سرچارج وصول کرے گی، اور آئندہ مالی سال سے 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ سرچارج وصول کیا جائے گا۔

Related Posts