اسلام آباد: نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 34 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست منظور کرتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 34 پیسے کا اضافہ کردیا، قیمتوں میں اضافے کی منظوری جولائی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دائر کی تھی۔
ترک کرپٹو ایکسچینج تھوڈیکس کے بانی البانیہ میں گرفتار ہوگئے