اسلام آباد :ملک بھر میں غیر اعلانیہ بندش کا سامنا کرنے والے بجلی صارفین کی پریشانیوں میں اضافہ کرتے ہوئے نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 1روپیہ 62 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے جس سے صارفین پر 165 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
نیپرا نے اکتوبر 2019 سے مارچ 2020 تک دو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمت میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلے کے مطابق بجلی کی قیمت میں 1روپیہ 62 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔
نیپرا نے مالی سال 2019۔20 (اکتوبر تا دسمبر) کی دوسری سہ ماہی کے لئے صارفین پر 73 ارب روپے اور تیسری سہ ماہی (جنوری تا مارچ) کے لئے 91اعشاریہ 80 ارب روپے اضافی بوجھ ڈالنے کی منظوری دی۔
نیپرا کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں اضافے کے فیصلے کا نفاذ حکومت کی طرف سے نوٹیفکیشن کے بعد کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:کراچی میں لوڈ شیڈنگ اور کے الیکٹرک کی من مانیاں، مسئلے کا حل کیا ہے؟