نیپال نے ٹک ٹاک کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیپال نے ٹک ٹاک کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا
نیپال نے ٹک ٹاک کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا

نیپال کی حکومت نے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ فیصلہ نیپالی کابینہ کی جانب سے کیا گیا۔

نیپال کی انفارمیشن ٹیکنالوجی وزیر ریکھا شرما کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ٹک ٹاک سے نیپال کی ‘سماجی ہم آہنگی کو نقصان پہنچنے کے باعث کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس پابندی کا اطلاق جلد ہوگا، مگر فی الحال انہوں نے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

نیپال کی انفارمیشن ٹیکنالوجی وزیر ریکھا شرما نے کہا کہ اس مقبول ویڈیو شیئرنگ کا ‘غلط استعمال کیا جا رہا تھا جس کے باعث مختلف حلقوں کی جانب سے اس پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

ٹک ٹاک کی جانب سے اس حوالے سے ابھی کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔دوسری جانب نیپال میں حزب اختلاف کے رہنماؤں نے حکومتی فیصلے پر تنقید کی ہے۔

اصلی اور نقلی آئی فون کو کیسے پہچانیں؟

نیپالی ٹیلی کام اتھارٹی کے سربراہ پرشوتم کنال کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ انٹرنیٹ سروس پرووائڈرز کو ایپ بند کرنے کی ہدایت کی جائے گی۔

Related Posts