این ای ڈی یونیورسٹی کی اپنے سابقہ طالب علموں سے تعاون کی اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو المنائی این ای ڈی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

انجینئرنگ کی مایہ ناز درسگاہ این ای ڈی یونیورسٹی نے اپنے سابقہ طالب علموں سے ضرورت مند اسٹوڈنٹ کے ساتھ تعاون کی اپیل کر دی۔

این ای ڈی المنائی ایسوسی ایشن کی جانب سے این ای ڈیئن کنوینشن 2024 کا انعقاد جامعہ کے محمود عالم آڈیٹوریم میں کیا گیا۔ جس میں شیخ الجامعہ پروفیسر سروش لودھی، صدر این ای ڈئین ایسوسی ایشن انجینئر عاصم مرتضیٰ، اینگرو گروپ کے سربراہ احسن ظفر سید اور سربراہ امریکی کمپنی جرسی پری کاسٹ امیر السلام، میریٹوریس پروفیسر صاحبزادہ رفیقی، پرووائس چانسلر ڈاکٹر محمد طفیل، متعدد انجینئرز سمیت عمان و انڈونشیا کے سفارتکاروں اور روسی وفد نے شرکت کی۔

تقریب میں تیرہ سابقہ طالب علموں اور اُن کی اپنی مادرِ علمی کے لیے خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ایوارڈز سے نوازا گیا۔ صدر این ای ڈئین ایسوسی ایشن انجینئر عاصم مرتضیٰ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔

اس موقع پر شیخ الجامعہ ڈاکٹر سروش حشمت لودھی اور چیئرمین آئی ای انجینئر سہیل بشیر کا کنووینشن سے خطاب کرتے ہوۓ کہنا تھا کہ ہمیں نامساعد معاشی حالات میں والدین اور طالب علموں کی مدد کرنی ہے۔ مادرِ علمی کی آواز پر لبیک کہیے کیوں کہ انجینئرنگ کا ہر طالب علم ملک کا سرمایہ ہے۔

ماں جی انڈومنٹ فنڈ کے بانی آفتاب رضوی نے کینیڈا سے آن لائن خطاب میں زُور دیا کہ اپنی ماؤں کے نام پر آج کے طالبِ علم کی مالی معاونت کریں جو آپ اور آپ کے والدین کے لیے صدقہ جاریہ ہے۔

اس موقع پر جامعہ کے طالب علموں کی لٹریری اینڈ پبلی کیشن سوسائٹی کی جانب سے کھیل آنگن ٹیڑھا بھی پیش کیا گیا جسے خوب پذیرائی ملی۔

جامعہ کے ترجمان کے مطابق تقریب میں 450 سابقہ طالب علموں سمیت مختلف شعبہ جات کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی اور ادارے کے لیے شیخ الجامعہ اور ان کی ٹیم کی خدمات کو سراہا جبکہ سیکریٹری جنرل این ای ڈیئن ایسوسی ایشن انجینئر عباس ساجد نے اختتامی کلمات ادا کیے۔

Related Posts