نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے درخواست گزاروں کی تعداد 19 لاکھ سے تجاوز کرگئی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
5560 روپے کا ایک کلو آٹا
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

New Pakistan Housing Scheme, SBP easing of 3 terms of loan,

وزیر اعظم عمران خان کے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں گھروں کے لیے درخواست دینے والوں کی تعداد 19 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

قومی ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے مطابق درخواست گزاروں میں خواتین، مرد اور مخنث افراد بھی شامل ہیں جن کی تعداد 5 ہزار 500 سے زائد ہے۔

نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 دسمبر ہے جس کے قریب آنے کے باعث درخواستیں جمع کروانے کے عمل میں تیزی آ رہی ہے اور زیادہ سے زیادہ لوگ  درخواستیں دے رہے ہیں۔

اب تک جمع کی گئی درخواستوں میں 1 لاکھ 84 ہزار کچی آبادی کے رہائشی اور 36 ہزار سے زائد بیوائیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مزدور طبقے سے تعلق رکھنے والے 7 لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد جبکہ 9 ہزار سے زائد طلاق یافتہ خواتین بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت گھروں کی تعمیر کے منصوبے کی تکمیل کیلئے پرعزم ہیں۔

معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے 2 روز قبل  کہا کہ پاکستان میں غریب اور عام شہریوں کو اپنے گھر کی چھت کا تحفظ دینے کیلئے پیش رفت تیزی سے جاری ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت گھروں کی تعمیر کے منصوبے کی تکمیل کیلئے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہاکہ تعمیر شدہ گھر کی فروخت کے مرحلے پر فکس ٹیکس کا نفاذ اور تعمیراتی مرحلے پر سیلز ٹیکس کا خاتمہ شعبہ تعمیرات کے فروغ اور ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ تعمیرات کے شعبے سے وابستہ افراد کے لیے مزید آسانیاں پیدا کی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم نیا پاکستان  منصوبے کی تکمیل کیلئے پرعزم ہیں، فردوس عاشق اعوان

Related Posts