نواز شریف کا استقبال پاکستان کی ترقی کی بنیاد ہوگا، مریم نواز

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نواز شریف کا استقبال پاکستان کی ترقی کی بنیاد ہوگا(فائل فوٹو)
نواز شریف کا استقبال پاکستان کی ترقی کی بنیاد ہوگا(فائل فوٹو)

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام اکیس اکتوبر نواز شریف کا تاریخی استقبال کرکے پانامہ اور اقامہ کے ڈرامہ سازوں کو دفن ہمیشہ کے لیے دفن دینگے۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کا گرینڈ مشاورتی اجلاس لاہور میں ہوا جس میں صوبے بھر سے قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹ کے ٹکٹ ہولڈرز نے شرکت کی ن لیگ کے قائد محمد نواز شریف بھی وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک تھے۔

اجلاس میں حمزہ شہباز احسن اقبال رانا ثنا اللہ اور دیگر نے بھی شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ21 اکتوبر کو عوام نواز شریف کا تاریخی استقبال کرکے پاناما اور اقاما کے ڈرامہ سازوں کو ہمیشہ کے لئے دفن کر دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے استقبال کے لیے مرکزی دفتر میں کنٹرول روم کر دیا گیا ہے جو تمام اقدامات کی مانیٹرنگ کریگا۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کا استقبال پاکستان کی ترقی کی بنیاد ہوگا اجلاس میں وارڈز یونین کونسل تحصیل اور اضلاع کی سطح پر کارکن لانے کے لیے ٹارگٹ بھی دیئے گئے۔

اجلاس سے خطاب میں حمزہ شہباز نے کہاکہ نواز شریف نے زخم کھاکر بھی پاکستان کے زخموں پر مرحم رکھا نوازشریف نے پاکستان کو ایٹمی ملک بنایا۔

مزید پڑھیں:تحریک انصاف کے اسیر رہنما عباد فاروق کا بیٹا عمار انتقال کرگیا

آج اسے بھکاری ملک بنادیا گیا جو باعث شرم ہے امید ہے عوام نوازشریف کو وزیراعظم بناکر اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے، حمزہ شہبازشریف اجلاس سے احسن اقبال رانا ثنا اللہ نے بھی خطاب کیا۔

Related Posts