نواز شریف کی تیسری بار پھر ویکسی نیشن کا جعلی اندراج کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نواز شریف کی تیسری بار پھر ویکسی نیشن کا جعلی اندراج کردیا گیا
نواز شریف کی تیسری بار پھر ویکسی نیشن کا جعلی اندراج کردیا گیا

بہاولپور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کی جعلی کورونا ویکسینیشن کا سلسلہ نہ رُک سکا، لاہور کے بعد مزید دو کورونا ویکسین کی ڈوز کا اندراج کردیا گیا۔

یاد رہے کہ نواز شریف کو پہلی کورونا ویکسین 22 ستمبر 2021 کو لاہور کے ایک اسپتال میں لگائی گئی تھی، قائد ن لیگ کے شناختی کارڈ کی تفصیل بھیجنے پر معلوم ہوتا ہے کہ کورونا ویکسین کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں لگائی گئی۔

حکومت کی جانب سے اقدامات کے باوجود ویکسینیشن کے جعلی اندراج کا سلسلہ جاری ہے، سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سائنو ویک کے بعد کین سائنو کی سنگل ڈوز بھی لگ گئی، قائد ن لیگ کو کین سائنو سنگل ڈوز ویکسین کا اندراج نارووال پبلک اسکول میں کیا گیا۔

مگر اب دوبارہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو کورونا ویکسین لگانے سے متعلق ایک خبر سامنے آئی ہے، ضلع بہاولپور کے علاقے خیرپورٹامیوالی میں انہیں تیسری ویکسین کی ڈوز لگائی گئی۔ نواز شریف کے نام پر سائنو ویک کی آج تیسری ڈوز کا بھی اندراج کردیا گیا ہے۔

جبکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جعلی ویکسین کی انٹریوں کا سلسلہ محکمہ صحت کے لئے پریشانی کا باعث بن چکا ہے، نواز شریف تین بار کورونا انٹری کردی گئی، ان کو سائنو ویک کی ڈوز لگادی گئی، دستایزات نواز شریف کو سائنو ویک کی ڈوز آج 4 اکتوبر کو لگادی گئی۔

سابق وزیر اعظم کی دوسری ڈوز کے پارشل اسٹیٹس کے مطابق نواز شریف کو تین اکتوبر کو کین سائنو کی سنگل ڈوز لگائی گئی۔ سنگل ڈوز نارووال کے پبلک اسکول میں لگائی گئی۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کو ویکسین لگانے کی جعلی انٹری پر مقدمہ درج، 2 افسران معطل

ڈپٹی کمشنر نارووال نبیلہ عرفان کا کہنا ہے کہ پن کوڈ محکمہ صحت کے ملازمین کا ہی استعمال میں لایا گیا ہے، ابتدائی انکوائری میں ہیلتھ سپروائزر میاں ناصر اور ویکسی نیٹر ثاقب ذمہ دار پائے گئے ہیں۔ محکمہ صحت کے دونوں ملازمین کے خلاف تھانہ صدر میں ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کو سی ای او ہیلتھ آفس سے گرفتار کر لیا۔ آئی ڈی کارڈسابق وزیر اعظم کا ہی استعمال کیا گیا ہے۔

Related Posts