نوازشریف کے دماغ کو خون پہنچانے والی شریان 88 فیصد بند ہونے کا انکشاف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Nawaz Sharif started preparing to return home

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف کے دماغ کو خون پہنچانے والی شریان 88 فیصد بند ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارٹی کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف کے دماغ کو خون پہنچانے والی شریان 88 فیصد بند ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق معاملے میں کئی طبی پیچیدگیاں سنگین نتائج کی حامل ہوسکتی ہیں، انہوں نے نوازشریف کے امریکا میں علاج کی تجویز دی ہے، موجودہ صورتحال میں نواز شریف کی امریکا منتقلی ڈاکٹرز کے لئے ایک اور طبی امتحان ہے۔

مزید پڑھیں: فن لینڈ میں تاریخ رقم ہو گئی: سنا مرین دنیا کی کمسن ترین فعال وزیر اعظم بن گئیں

ترجمان (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ برقی شعاعوں سے اندرونی اعضاء کے معائنے کی روشنی میں نواز شریف کی بائیپسی کی جائے گی ، موجودہ طبی کیفیات کو دیکھتے ہوئے بائیپسی کرنے پر ڈاکٹرز کی مشاورت ہوئی ہے۔

پلیٹ لیٹس کے معاملے میں بھی بہتری پیدا نہیں ہوئی، اسٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز دینے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ اسٹیرائیڈز اورپلیٹ لیٹس کی تعداد بڑھانے کی ادویات کے نتیجے میں نواز شریف کی شوگر زیادہ ہے۔

?طبی تجزیات کے باوجود پلیٹ لیٹس کی مقدار میں مسلسل کمی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نالائق اور نااہل حکومت کی کارکردگی کے ساتھ سیاست اور ذہنی حالت بھی پست ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی محاذ پر 2 نظریات آپس میں ٹکرا رہے ہیں،فردوس عاشق اعوان کا انکشاف

افسوس ہے کہ ذہنی مفلوج آج تک نوازشریف کی صحت پرسیاست کررہے ہیں ، نواز شریف کی صحت پر سیاست کی بجائے پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکری کا بندوبست کرے ، ملک، قوم ، کاروبار روزگار اور معیشت کا مذاق بنایا ہوا ہے اْس کا علاج کرے ،نالائق اور نااہل 15 مہینے کی اس کارکردگی کا علاج کرے جس نے ملک اور عوام کو بیمار کر دیا۔

Related Posts