نواز شریف کی 4سال بعد وطن واپسی، اسلام آباد میں ”ا مید پاکستان“ کی لینڈنگ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف 4سالہ خودساختہ جلاوطنی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، وفاقی دارالحکومت میں ان کا طیارہ ”امید پاکستان“ لینڈ کرگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور سابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نواز شریف کے استقبال کیلئے اسلام آباد ائیرکورٹ پہنچ گئے۔ دیگر پارٹی قائدین کی بڑی تعداد بھی اسلام آباد پہنچ چکی ہے۔

سندھ اسمبلی کے پرنٹنگ بجٹ میں 50کروڑ کا گھپلا، معاملہ اینٹی کرپشن کو بھیجنے کی سفارش

سابق وزیر اعظم کی قانونی ٹیم بھی ائیرپورٹ پہنچ گئی۔ نواز شریف کو پاکستان واپس لے کر آنے کیلئے طیارے نے 1 گھنٹہ 34 منٹ کی تاخیر سے 11 بج کر 4 منٹ پر دبئی ائیرپورٹ سے اڑان بھری جو ایران سے ہوتا ہوا پنجگور کے قریب پاکستانی حدود میں داخل ہوا۔

ٹریفک کنٹرول نے نواز شریف کے طیارے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے اسلام آباد میں لینڈنگ کیلئے گرین سگنل دے دیا۔ نواز شریف کے ہمراہ 148دیگر مسافر بھی خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے۔

ن لیگی رہنما ڈاکٹر عدنان، ناصر جنجوعہ اور عرفان صدیقی بھی نواز شریف کے ہمراہ تھے۔ خصوصی طیارہ دبئی سے اسلام آباد پہنچا ہے جہاں سے نواز شریف لاہور کیلئے روانہ ہوں گے۔ مینارِ پاکستان جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ 

Related Posts