نوازشریف نے بغیر مکمل ہوم ورک عدم اعتماد کی مخالفت کردی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نوازشریف نے بغیر مکمل ہوم ورک عدم اعتماد کی مخالفت کردی
نوازشریف نے بغیر مکمل ہوم ورک عدم اعتماد کی مخالفت کردی

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے بغیر مکمل ہوم ورک عدم اعتماد کی مخالفت کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کو دوسری اپوزیشن جماعتوں سے مل کر منی بجٹ کی منظوری روکنے کی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کی وطن واپسی اور مبینہ ڈیل کی خبروں کے حوالے سے (ن)لیگ کے قائد نوازشریف کی زیر صدارت ورچوئل اجلاس ہوا۔ جس میں شہبازشریف،مریم نواز،شاہد خاقان،ایاز صادق،سعد رفیق،پرویز رشید،احسن اقبال،رانا ثناء اللہ و دیگر سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں نوازشریف نے حالیہ ملاقاتوں اور رابطوں بارے اعتماد میں لیا۔ذرائع کے مطابق نوازشریف نے کہاکہ وطن واپسی اور ڈیل بارے پارٹی رہنما بیانات میں احتیاط برتیں۔

نوازشریف نے کہاکہ جلد وطن واپس آنا چاہتا ہوں ملک مسلسل بحرانوں کا شکار ہورہا ہے۔ ذرائع کے مطابق شریف فیملی کے خلاف کیسز کی موجودہ صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ذرائع کے مطابق سپیکر،چیئرمین سینیٹ اور وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحاریک پر بھی بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے بغیر مکمل ہوم ورک عدم اعتماد کی مخالفت کردی۔

مزید پڑھیں: ن لیگ کا پارٹی اجلاس، حکومت کا منی بجٹ پیش کرنے کا منصوبہ مسترد

ذرائع کے مطابق نوازشریف نے اپوزیشن لیڈر کو دیگر اپوزیشن جماعتوں سے مل کر منی بجٹ کی منظوری روکنے کی ہدایت کی۔

Related Posts