لندن، نواز شریف سے افغان مشیرِ سلامتی کی ملاقات، وفاقی وزراء کا شدید ردِ عمل

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لندن، نواز شریف سے افغان مشیرِ سلامتی کی ملاقات، وفاقی وزراء کا شدید ردِ عمل
لندن، نواز شریف سے افغان مشیرِ سلامتی کی ملاقات، وفاقی وزراء کا شدید ردِ عمل

لندن میں سابق وزیر اعظم اور ن لیگ کے تاحیات قائد میاں نواز شریف سے افغان مشیرِ سلامتی حمد اللہ محب اور وزیرِ امن سید سعادت نادری کی ملاقات ہوئی جس پر پاکستان کے وفاقی وزراء نے شدید ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغان مشیرِ قومی سلامتی حمد اللہ محب پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کرچکے ہیں جس پر دفترِ خارجہ اور وفاقی وزراء نے شدید ردِ عمل کا اظہار کیا۔ حال ہی میں نواز شریف کی حمداللہ محب سے ملاقات ہوئی۔

حمد اللہ محب کے علاوہ افغان وزیرِ مملکت برائے امن سید سعادت نادری نے بھی سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے لندن میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی تاہم افغان حکومت نے ملاقات کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

نواز شریف کی حمد اللہ محب سے ملاقات پر ردِ عمل دیتے ہوئے وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کو پاکستان سے باہر بھیجنا اس لیے خطرناک تھا کہ ایسے لوگ بین الاقوامی سازشوں میں مددگار بن جاتے ہیں۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف نے افغانستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سب سے بڑے حلیف حمداللہ محب سے ملاقات کی۔ یہ ایسی ہی کارروائی کی مثال ہے۔ مودی، محب یا امر اللہ صالح سمیت ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے۔

https://twitter.com/FawadPTIUpdates/status/1418842951829147648

اس حوالے سے وزیرِ بحری امور سید علی حیدر زیدی نے کہا کہ حمد اللہ محب سے مفرور میاں نواز شریف کی ملاقات حیرت انگیز ہے۔ حال ہی میں حمد اللہ نامی غلیظ انسان نے پاکستان کو کوٹھے سے تشبیہ دی تھی۔

وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ ن لیگ کے تاحیات قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اس احمق انسان سے رابطہ نہ کرنے کی قومی پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر انتخابات، عوام کی امیدیں پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں۔ناصر حسین شاہ

Related Posts