نواز شریف جاتی امراء سے ائیرپورٹ کے لیے روانہ، ائیر ایمبولینس لندن کے لیے تیار

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Letter for Nawaz Sharif's deportation handed over to British authorities

سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف اپنی رہائش گاہ جاتی امراء سے ائیرپورٹ کے لیے روانہ ہوچکے ہیں جبکہ ان کی ائیر ایمبولینس لندن اڑان بھرنے کے لیے تیار ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف لندن کے لیے 10بجے روانہ ہوں گے  جس کے تمام تر انتظامات مکمل ہوچکے ہیں اور لاہور ائیرپورٹ پر قطر ی ائیر ایمبولینس ان کی منتظر ہے۔

نواز شریف کو ایمبولینس کے ذریعے فلائنگ ہسپتال منتقل کیا جائے گا جبکہ لندن کے لیے براستہ دوحہ روانگی ہوگی جس کے لیے ائیرپورٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

اپنے تاحیات قائد کو الوداع کہنے کے لیے متوالوں کی بڑی تعداد جاتی امراء اور ائیرپورٹ کے قرب و جوار میں موجود ہے جبکہ نواز شریف جاتی امراء سے ائیرپورٹ کے لیے روانہ ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا کہ کارکنان نے نواز شریف کی صحتیابی کے لیے دل سے دُعائیں کیں، دُعاؤں کے اثر سے نواز شریف صحت یاب ہو کر وطن لوٹیں گے۔

میاں نواز شریف کے ساتھ لندن روانگی سے قبل اپنے پیغام میں قائدِ حزبِ اختلاف نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نے دل سے پاکستان کی خدمت کی۔ عوام سے اپیل ہے کہ ان کے لیے دُعا کریں۔

یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف آج علاج کے لیے لندن روانہ ہوں گے جبکہ قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

وفاقی حکومت کی طرف سے ابھی تک باضابطہ طور پر نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالا نہیں گیا، تاہم لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے تحت وزارتِ داخلہ نے انہیں بیرونِ ملک جانے کی اجازت دی ہے۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کی علاج کے لیے آج لندن روانگی، شہباز شریف بھی ہمراہ ہوں گے

Related Posts