نواز شریف نے آئندہ ماہ پاکستان واپسی کی تصدیق کردی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
نواز شریف نے آئندہ ماہ پاکستان واپسی کی تصدیق کردی
نواز شریف نے آئندہ ماہ پاکستان واپسی کی تصدیق کردی

لندن: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے آئندہ ماہ پاکستان واپس آنے کی تصدیق کردی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی اور میٹنگ میں پہلی مرتبہ خود اکتوبر میں پاکستان واپسی کا تذکرہ کیا۔

میٹنگ میں چوہدری ندیم خادم، چوہدری تنویر، دانیال چوہدری، ڈاکٹر انجم بھی شریک تھے۔ن لیگ کے قائد نے تصدیق کی کہ میں آئندہ ماہ پاکستان چلا جاؤں گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ان کے فیملی ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ نواز شریف کی پاکستان واپسی حتمی مراحل میں داخل ہوگئی۔ بتایا گیا تھا کہ ان کی ستمبر میں پاکستان واپسی کیلیے مشاورت جاری ہے جبکہ ان کے وکلا نے واپسی کا مشورہ دیا۔

مزید پڑھیں:چترال میں دہشت گرد حملہ، افغان سفارتکار دفتر خارجہ طلب

فیملی ذرائع کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور مریم نواز ان کی واپسی سے متعلق مسلسل رابطے میں ہیں۔سابق وزیر اعظم کی واپسی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔