نواز شریف کو طبی ٹیسٹ کے لیے پی کے ایل آئی منتقل کیا جائے گا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Nawaz Sharif started preparing to return home

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو طبی ٹیسٹوں کے لیے پی کے ایل آئی منتقل کیا جائے گا جہاں ان کے گردوں اور جگر کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

مسلم لیگ(ن) کے تاحیات صدر نواز شریف کو آج صبح ہی  پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ  (پی کے ایل آئی) منتقل کیا جائے گا جہاں جگر، گردوں اور کینسر سمیت پورے جسم کے ٹیسٹ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: معیار تعلیم کی بہتری کے لیے محکمہ تعلیم میں اصلاحات نافذ کی جا رہی ہیں،راجہ فاروق حیدر

ڈاکٹرز کے مطابق پلیٹ لیٹس پیک لگانے کے باوجود سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خون میں سفید خلیوں کی کمی ہے جبکہ خلیے نہ بڑھنے کے باعث مقررہ وقت کے بعد لگائے گئے سیلز بھی ختم ہوجاتے ہیں۔

پی کے ایل آئی میں نواز شریف کا پی ای ٹی اسکین ہوگا جبکہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے تاحیات صدر کو نیب عدالت میں پیش نہیں ہونا چاہئے کیونکہ اگر کوئی کٹ لگ گیا تو ان کی حالت تشویشناک ہوسکتی ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کے جسم کے کسی بھی حصے سے خون بہنا بڑے خطرے کی علامت ہے جبکہ پلیٹ لیٹس معمول سے پہلی بار اس وقت کم ہوئے جب نواز شریف کے مسوڑھوں سے خون آیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی طبیعت بہتر ہو گئی، جس کے بعد انہیں لاہور کے سروسز ہسپتال سے واپس جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

گزشتہ شب اپنے والد سے ملاقات کے لیے آنے والی مریم نواز کو اینگزائٹی اٹیک ہوا جس کے بعد ان کا رنگ پیلا پڑ گیا تھا جس پر انہیں فوری طور پر سروسز ہسپتال میں ایڈمٹ کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں: مریم نواز کو طبیعت بہتر ہونے پر سروسز ہسپتال سے واپس جیل منتقل کر دیا گیا

Related Posts