پاک بحریہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کے لیے تیار ہے۔نیول چیف

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک بحریہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کے لیے تیار ہے۔نیول چیف
پاک بحریہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کے لیے تیار ہے۔نیول چیف

کراچی: نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کیلئے تیار ہے۔ امیر البحر نے نیوی کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے نیوی کے بحری جہازوں کوسٹل اور کریکس کے علاقوں کا دورہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ نیول چیف نے بحری مشق سی اسپارک 2022 کا معائنہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاک بحریہ خطے کی مضبوط بحری قوت کے طور پر پہچانی جاتی ہے۔نیول چیف

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے اورماڑہ، سجاول اور شاہ بندر میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ کیا۔ امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کھلے سمندر میں پی این ایس طغرل اور پی این ایس طارق کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران امیر البحر نے پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ اور آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا کہنا تھا کہ دشمن کی جانب سے کسی بھی مہم جوئی پر ردِ عمل کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل  نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا کہ میری ٹائم میں پائیدار ترقی کے امکانات استعمال کرکے ملکی معیشت میں حصہ ڈالنے کی ضرورت ہے جس کا مقصد جہاز رانی کے تحفظ اور بحری ماحول کی اہمیت اجاگر کرنا ہے۔

 ستمبر 2021 کے دوران نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا کہ پاک بحریہ خطے کی مضبوط بحری قوت کے طور پر جانی اور پہچانی جاتی ہے جبکہ آپریشن سومنات میں آبدوز غازی نے دشمن کے اوسان خطا کردئیے۔

Related Posts